پاکستان میں کورونامریضوں کے علاج کیلئے چین کی جانب سے عارضی ہاسپٹل کی تعمیر

,

   

٭ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چوین انگ نے بتایا کہ کوروناوائرس کے نئے مریضوں کے علاج کیلئے چین کی جانب سے پاکستان کیلئے عارضی ہاسپٹل تیار کیا جارہا ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے مختلف طبی آلات اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں جن میں ٹسٹنگ ری ایجنٹس، ماسک، حفاظتی آلات اور وینٹیلیٹرس شامل ہیں۔ پاکستان میں کوروناوائرس سے اب تک 20 افراد فوت ہوچکے ہیں جس میں متاثرین کی تعداد 1650 بتائی گئی۔