پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی

,

   

اسلام آباد 29 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اتوار کو 1526 تک جا پہونچی ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے اس وائرس کے تیز رفتار پھیلاو کو روکنے کیلئے اقدامات میںشدت پیدا کردی گئی ہے ۔ وزارت صحت کے بموجب صوبہ پنجاب میں زیادہ مریض پائے جا رہے ہیں۔ یہاں سب سے زیادہ 558 مریض ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 481 اور خیبر پختونخواہ میں 188 کیسیس کا پتہ چلا ہے ۔ بلوچستان میں 138 اور گلگت بالٹستان میں 116 مریض ہیں جبکہ اسلام آباد میں 43 مریض بتائے گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں دو مریضوں کا پتہ بھی چلا ہے ۔ تاحال پاکستان میں 13 افراد اس وائرس کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں جبکہ 25 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور مزید 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ پنجاب کے چیف منسٹر عثمان بزدار نے ٹوئیٹ کیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا معائنوں کی رفتار تیز کردی گئی ہے تاکہ زیادہ لوگوں کا معائنہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ا ب تک 13,380 افراد کا پنجاب میں معائنہ کیا گیا ہے ۔