پاکستان میں کورونا وائرس سے 2441 متاثر،35کی موت

,

   

اسلام آباد۔3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھتا ہی جارہا ہے اور یہاں پنجاب اور سندھ صوبہ بری طرح متاثر ہے ۔ پاکستان کے جمعہ کے اعدادو شمار میں 2441 لوگ کوویڈ۔ 19سے متاثر ہیں، جبکہ 35افراد ی موت ہوچکی ہے ۔اس میں سے 1703 ان دونوں صوبوں میں ہیں اور یہاں اب تک 22لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 920 متاثر اور 11کی موت ہوچکی ہے ۔سندھ میں 783 متاثر اور 11لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔وہیں خیبر پختونخوا میں 311 لوگ اس سے متاثر ہیں اور 9 کی موت ہوئی ہے ۔بلوچستان میں 169اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہیں اور ایک کی موت ہوئی ہے ۔گلگت بلتستان میں 187لوگ اس سے متاثر اور تین کی موت ہوئی ہے ۔وہیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور پاک مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد تقریباً 62اور نو ہے ۔