پاکستان :میں گرونانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش پر یادگاری سکہ جاری

,

   

٭ اسلام آباد : پاکستان نے چہارشنبہ کو سکھ گرونانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش پر ایک یادگاری سکہ جاری کیا۔ ایک فیس بک پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان کو سکہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح وزیراعظم کے ہاتھوں عمل میں آنے والا ہے اور سکہ کی اجرائی انہی تقریبات کا حصہ ہے۔ گرونانک دیو کا پیدائشی مقام تنکانہ صاحب پاکستان کے ناروال ڈسٹرکٹ میں واقع ہے جو ڈیرہ بابا نانک خانقاہ سے صرف چار کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ کرتارپور میں پاکستان نے 80 امیگریشن کائونٹرس قائم کئے ہیں تاکہ وہاں آنے والے سکھ زائرین کا عاجلانہ کلیئرنس ہوسکے۔