پاکستان میں 6 دہشت گرد ہلاک

   

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں چھ دہشت گرد مارے گئے ۔یہ اطلاع صوبائی قائم مقام وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے منگل کو دی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا، “فوری کارروائی کے ساتھ، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی طرف سے صوبے کے مچھ شہر میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا اور دہشت گردوں کو مار کر جان بچائی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے پیر کی رات اور منگل کی صبح کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے کیے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی تنصیبات پر تین مربوط حملے کیے گئے لیکن ان میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔