پاکستان میں 6 شادی خانے اور 103 ریسٹورنٹ بند

   

کراچی: حکومت نے کورونا وائرس کے پروٹوکولز اور صحت کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کراچی میں کم از کم 6 شادی خانے اور 103 ریسٹورنٹ بند کر دیے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی حدود سمیت تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صحت اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ہدایات پر عملدرآمد کریں۔بیان میں کہا گیا کہ حکام کو کہا گیا ہیکہ وہ خلاف ورزی کی صورت میں خصوصاً ریسٹورنٹ اور شادی خانوں کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ یہ دونوں مقامات وائرس میں پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔