پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ، اعلامیہ جاری

   

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔جمعے کی رات سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈول جاری کیا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ’ملک بھر میں انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔‘امیدوار20 سے 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔24 دسمبر سے 30 دسمبر 2023 تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔تین جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلیں دائر ہو سکیں گی جبکہ اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ 10 جنوری ہوگی۔