پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

   

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انسانی حقوق پر جاری کی گئی 2023 کی سالانہ رپورٹ میں پاکستان سے متعلق معلومات کو حقائق کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔جمعرات کو پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ ہر سال اس رپورٹ کی تیاری میں جو طور طریقہ کار اختیار کرتا ہے وہ معروضی نہیں اور اس میں کئی سقم پائے جاتے ہیں۔امریکہ کے محکمہ خارجہ نے 22 اپریل کو انسانی حقوق سے متعلق رپوٹ برائے سال 2023 جاری کی تھی جس میں دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے حقوق کی پامالی میں ملوث افراد کے خلاف کسی احتساب یا اقدامات کے فقدان پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔