پاکستان نے ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

   

جموں، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی فوج نے جنگ بند ی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں پونچھ ضلع کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس پھر گولہ باری کی ہے ۔دفاعی ترجمان نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ چہارشنبہ کی رات تقریبا نو بجے پاکستانی فوج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بغیر کسی اشتعال کے چھوٹے ہتھیاروں سے گولی باری کی اور مورٹار سے گولے داغنے شروع کردیئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں جانب سے تقریبا ڈھائی گھنٹے تک گولی باری ہوتی رہی۔ حادثے میں کسی کے ہلاک یازخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔