پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کیلئے درخواست دیدی

   

اسلام آباد : پاکستان نے برکس بلاک 2024 میں شمولیت کے لیے درخواست دے دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستان کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد کیا، امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا۔