اسلام آباد ۔ 6 اپریل (ایجنسیز) میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فوری جنگی بندی کے لیے امریکہ اور ایران کو پاکستان کی جانب سے ایک منصوبہ موصول ہوا ہے۔ یہ پیر کے روز ہی نافذ ہو سکتا ہے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سیاطلاع دی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے پاکستان کی جانب سے تیار کردہ تیار کردہ امن منصوبہ ایران اور امریکہ کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں دو مرحلوں پر مشتمل حکمت عملی شامل ہے: پہلے فوری جنگ بندی، او پھر اس کے بعد جامع معاہدہ کیا جائے گا۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تمام نکات پر آج ہی اتفاق ضروری ہے اور ابتدائی مفاہمت کو ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی شکل دی جائے گی، جسے پاکستان کے ذریعہ حتمی شکل دی جائے گی، کیونکہ ان مذاکرات میں پاکستان رابطہ کا واحد ذریعہ ہے۔ E؍ F