پاکستان نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی

   

اسلام آباد، 18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے سعودی عرب کے ارامکو تیل تنصیبات پر ہوئے ڈرون حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ‘‘وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے منگل کے روز فون پر بات چیت کرکے ارامکو تیل تنصیبات پر ہوئے حملے کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے اس خطہ میں امن کو نقصانپہنچانے کی کوششوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے ’’ ۔سنیچرکے روز سعودی کی دو پٹرولیم کمپنیوں پر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا ۔ سعودی دراصل حوثی باغیوں کے خلاف جنگ میں یمن کو فضائی حدود میں امداد مہیا کرا رہا ہے جس کے وجہ سے شروع میں خیال کیا جا رہا تھا کی یہ حملہ حوثی باغیوں نے کیا ہے ، لیکن امریکی حکام نے اس کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی ۔ ایران نے امریکہ کے اس الزام کو مسترد کیا ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسٹر عمران آئندہ ہفتے اقوام متحدہ جانے کے دوران سعودی کا دورہ بھی کریں گے ۔