پاکستان نے وزیراعظم مودی کے طیارہ کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی

   

اسلام آباد ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے وزیراعظم مودی کے طیارہ کو اپنے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے پھر ایک بار انکار کیا ۔ وزیراعظم مودی کے خصوصی طیارہ کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے کیلئے ہندوستان نے درخواست کی تھی ۔ اس سے قبل بھی پاکستان نے مودی کے طیارہ کو پرواز کی اجازت نہیں دی تھی ۔ پاکستان کا یہ رویہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے حوالے سے سامنے آیا ہے ۔