پاکستان نے پھر ایک مرتبہ اپنی فضائی پٹی او رزمین راستہ بند کرنے کی دھمکی دی

,

   

پلواماں میں پیش ائے 14فبروری کے روز دہشت گرد حملے کے جواب میں بالاکوٹ میں انڈین ائیر فورس کے جنگی جہازو ں کے ذریعہ جیش محمد کے دہشت گرد کیمپوں پر فضائی حملوں کے ردعمل میں پاکستان نے 26فبروری کے روز اپنی فضائی پٹی کو بند کردیاتھا

نئی دہلی۔ہندوستان کے خلاف ایک اور تازہ سفارتی جرم میں پاکستان نے دوبارہ ہندوستانی پروازوں کے لئے اپنے فضائی پٹی کو بند کرنے پر غور کررہا ہے۔

منگل کے روز کابینہ اجلاس کے بعد پاکستان کے وزیر برائے سائنس اور ٹکنالوجی فواد چودھری ”پی ایم کا ماننا ہے کہ ہندوستان کے لئے فضائی پٹی پوری طرح بند کردی

جائے‘مکمل طو رپر پاکستان کے زمینی راستے ہندوستان کے لئے افغانستان سے ٹریڈ پر بند کردے اور کابینہ اجلاس میں یہ بھی تجویز رکھی گئی تھی‘ قانونی کاروائی اس ضمن میں زیر غور ہیں“۔

چودھری کا شمار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے قریبی لوگوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے مودی حکومت کے جانب سے جمو ں او رکشمیر کے خصوصی موقف کو برخواست کرنے کے متعلق لئے گئے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹ کیا”مودی نے شروعات کی ہم اس کو ختم کریں گے“۔

ایسے وقت میں یہ بات سامنے ائی ہے جب ایک روز قبل وزیراعظم نریندر مودی کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے فرانس میں جی 7سمٹ کے دوران ملاقات ہوئی اور اس میں کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میں تیسری فریق کی مداخلت کو سرسے مستر کردیاگیا۔

پلواماں میں پیش ائے 14فبروری کے روز دہشت گرد حملے کے جواب میں بالاکوٹ میں انڈین ائیر فورس کے جنگی جہازو ں کے ذریعہ جیش محمد کے دہشت گرد کیمپوں پر فضائی حملوں کے ردعمل میں پاکستان نے 26فبروری کے روز اپنی فضائی پٹی کو بند کردیاتھا۔

چار سے ساڑھے چار ماہ سے زائد عرصہ کے بعد 16جولائی کے روز پاکستان کے فضائی پٹی تمام شہریوں کے لئے کھول دی ہے۔

ائیرانڈیاکی پچاس کے قریب ہوائی اڑانیں پاکستان کی فضائی پٹی کا استعمال کرتے ہوئے امریکہ‘ یوروپ او رمشرقی وسطی کے پروزایں بھرتی ہیں۔

جولائی کے مہینے میں حکومت نے کہاتھا کہ ملک کی ائیرلائن کو پاکستانی فضائی پٹی کے بند ہونے کی وجہہ سے 548کروڑ کا نقصان ہورہا ہے۔

سیول ایوایشن کے مرکزی مملکتی وزیر ہردیپ سنگھ پوری (آزاد قلمدان) نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ 2جولائی تک ائیرلائنس کو491کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔

وہیں انڈگو کو 25.1کروڑ کا مئی کے مہینے تک نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔وہیں اسپیس جٹ او رگو ائیر کو 30اور 2کروڑ کا بالترتیب نقصان 20جون تک ہوا ہے۔

پونچھ میں منگل کے روز پاکستانی دستوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مورٹر اورچھوٹے شل داغے۔

صبح6:30بجے کے وقت میں جنگ بندی کی خلاف ورزی شروع ہوئی‘ ہندوستان کی جانب سے بھی اسکا منھ توڑ جواب دیاگیا۔