پاکستان نے 7 ماہ میں 2,952 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

   

٭ پاکستانی افواج نے سال 2020ء کے ابتدائی سات ماہ کے دوران جموں و کشمیر میں جنگ بندی کی 2,952 مرتبہ خلاف ورزیاں کی ہیں۔ آر ٹی آئی کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ انکشاف کیا گیا کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ جولائی 2020ء تک 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سکیورٹی عملہ کے 8 ارکان بھی شامل ہیں۔ جنگ بندی کے دوران ہونے والی فائرنگ سے 100 سے زائد افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ سماجی کارکن رمن شرما کی جانب سے داخل کردہ آر ٹی آئی سوال کا جواب وزارتِ داخلہ نہیں دیا ہے۔