پاکستان کوکرتار پور راہداری معاہدہ مسودے کو اٹاری میں قطعیت کی امید

   

لاہور 4 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرتار پور راہداری کے مسئلہ پر اٹاری کے مقام پر چہارشنبہ کے دن سے بات چیت کا آغاز ہوا۔ پاکستان نے کہا کہ اسے امید ہے کہ اس اجلاس میں کرتار پور پراجکٹ کے معاہدہ کے مسودہ کو قطعیت دی جائے گی۔ یہ راہداری دربار صاحب کرتار پور کو ڈیرہ بابا نانک کے مربوط کرے گی اور اس کے استعمال سے یاتریوں کو کافی سہولت حاصل ہوگی۔ 1522 ء میں سکھ مت کے بانی نانک دیوجی مہاراج نے اس کا قیام عمل میں لایا تھا ۔ پا کستان نے امید ظاہر کی کہ کرتار پور راہداری کا استعمال نومبر سے شروع ہوجائے گا ۔ وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان اور ڈائرکٹر جنرل جنوبی ایشیاء اور سارک محمد فیصل جو پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، کہا کہ انہیں امید ہے کہ کرتار پور معاہدہ کے مسودہ کو اٹاری کے اجلاس میں قطعیت دی جاسکے گی۔