پاکستان کی صوفی گلوکارہ سازیہ خشک نے گیت گانا چھوڑ دیا

   

اسلام آباد۔/5 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی مشہورصوفی گلوکارہ سازیہ خشک نے اپنا پیشہ چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق سازیہ نے کئی مقبول گیت گائے تھے ان کے گیتوں کو مقبولیت حاصل ہے۔ ان کا گیت جیسے ’’ لال میری پٹ دھمال ‘‘ بہت مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میری باقی ماندہ زندگی دین کی خدمت میں صرف ہوگی۔ انہیں بیرونی ممالک سے گیت گانے کے لئے کئی پیشکش کی گئی تھی ۔ انہوں نے مذہبی فرائض اور ذمہ داریوں کی وجہ سے گیت گانے سے انکار کردیا۔