سوشیل میڈیاپر پیرزادا کے ٹوئٹ نے وبال مچادیا
لاہور۔ کشمیر سے ارٹیکل370کی برخواست کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی کو زہریلے جانوروں سے دھمکانے کے بعد اب پاکستانی پاپ سنگر رابی پیرزادہ نے انہیں خود کش حملہ کی دھمکی دی ہے۔
منگل کے روزپیرزادا نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویئر پوسٹ کی جس میں وہ خودکش جیاکٹ پہنے ہوئے ہیں اور کشمیر پر وزیراعظم کو وارننگ پر مشتمل دھمکی دی۔
پیرزادا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ’مودی ہٹلر میں صرف بتادینا چاہتی ہوں‘ کشمیرکی بیٹی ہیش ٹیگ“
یہ تصویر پیرزادا کی ہے
پیرزادی کا ٹوئٹ وائیرل ہوا جس میں 1900پسندیدگی اور دوبارہ ٹوئٹس ہیں۔ سوشیل میڈیا پر اس سے وبال کھڑا ہوگیا‘ اور کئی صارفین نے لاہور نژاد گلوکارہ کو پلیٹ فارم کے بیجا استعمال اور عالمی سطح پر پاکستان کی شبہہ کو متاثر کرنے پر سرزنش کی ہے
Demo please! Just once. 😂😂😂
— Seema🇮🇳 (@SeemaSi80252530) October 23, 2019
😀😀😀
— Rajesh (@Raj4BJP) October 23, 2019
پچھلے ماہ پیرزادا نے ایک پندرہ سیکنڈ کا ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کیاتھا جس میں کچھ سانپ او ردیگر زہریلی جانور دیکھائی گئی اور اس سے جو کچھ کشمیر میں کررہے ہیں اس پر وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکانے کی کوشش کی تھی
ایک کشمیری لڑکی کی تیاری مودی کے خلاف، ویسے تو اس نے جہنم میں جانا ہی ہے، مگر اس جیسے انسا ن کی دنیا بھی جہنم ہونی چاہیے۔ #chotisibaathttps://t.co/cGfxSd0hd5 pic.twitter.com/h3C9HA1BT0
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) September 2, 2019
مذکورہ پنجاب وائلڈ لائف پروٹوکشن اور پارکس محکمہ نے اس پر پہل کرتے ہوئے رابی پیرزادے کے خلاف وائلڈ لائف کی خلاف ورزی کے تحت جنگلی جانوروں کو گھر میں رکھنے کا ایک مقدمہ درج کیاتھا۔
لاہور کی ایک عدالت نے رابی کی گرفتاری کا ورانٹ بھی جاری کیاتھا