پاکستان کے اور سابق وزیراعظم شاہد عباسی بھی شریک دواخانہ

   

اسلام آباد، 2نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طبیعت خراب ہونے پر آج پی آئی ایم ایس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مسٹر عباسی کو قومی احتساب بیورو (این اے بی) نے ایل این جی بدعنوانی معاملہ میں 18جولائی کو گرفتار کیا تھا۔پاکستان مسلم لیگ۔نواز کے لیڈر کے خلاف ابھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے جبکہ ان کے ریمانڈ کی مدت کئی با ر بڑھائی جاچکی ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت سنگین ہے اور وہ بھی اسپتال میں داخل ہیں۔پی آئی ایم ایس کے ترجمان ڈاکٹر وسیم نے بتایا کہ مسٹر عباسی کی ہرنیا، دل اور پھیپھڑوں کی جانچ کی جارہی ہے ۔
مسٹر عباسی نے 28اکتوبر کو این اے بی کی ایک عدالت کو بتایا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے سرجری کا مشورہ دیا ہے جس پر عدالت کو انہیں شفاانٹرنیشنل اسپتال میں سرجری کی اجازت دینی چاہئے ۔ انہوں نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی کہ ان کا معاملہ میڈیا میں نشر ہو جس سے کہ پورا پاکستان دیکھ سکے کہ ان کے منتخب ہوئے حکام کیسے بدعنوان ہیں۔