پاکستان کے سابق صدر زرداری کو فرضی بینک اکاونٹ کیس میں گرفتار کرلیاگیا۔

,

   

اسلام آباد۔ فرضی بینک اکاونٹ کیس میں ایک روز قبل گھر سے گرفتاری کے بعد سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو منگل کے روز 11جون کو اسلام آباد کی جوابدہی کورٹ میں پیش کیاجائے گا‘

جہاں پر گرفتار کرنے والا ادارہ زرداری کی جسمانی تحویل مانگے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے زرداری اور ان کی بہن فریال تال پور کی اس کیس میں گرفتاری سے قبل کی

ضمانت کے لئے دی گئی درخواست کو مسترد کردئے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد قومی احتساب بیورو(این اے بی) کی ایک ٹیم جس کے ساتھ پولیس بشمول خاتون عہدیدار بھی شامل

تھے‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیرمن کے گھر میں داخل ہوئی۔

تاہم ان کی بہن فریال کی اب تک گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے