پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان ٹرک ڈرائیور بن گئے

   

لاہور : پاکستان میں تیزی سے گشت کرنے والی ایک ویڈیو کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹر فضل سبحان کو اپنی زندگی کی گاڑی چلانے کیلئے ڈرائیور کی حیثیت سے ٹرک چلاتے ہوا دیکھا گیا۔ فضل سبحان کو حال ہی میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پاکستان میں وہ انڈر اور اے سائڈ ٹیم کی نمائندگی کیا کرتے تھے جنہیں کبھی ٹسٹ ٹیم تصور کیا جاتا تھا۔ سبحان جو کبھی ماہانہ ایک لاکھ پاکستانی روپئے تنخواہ اٹھایا کرتے تھے اب انہیں ٹرک ڈرائیور کی حیثیت سے گاڑی چلا کر 35000 روپئے کمانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔