پاکستان کے نئے ہتھیار کا کامیاب تجربہ

   

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان پاکستان کے فضائیہ نے اعلان کیا کہ اس نے لڑاکا جیٹ طیارے JF-17 سے ایک تیز ہتھیارکا کامیاب تجربہ انجام دیا ہے۔ اس ہتھیار سے دن اور رات میں اپنے نشانہ پر ضرب لگانے میں کامیابی ہوگی۔پاکستانی فضائیہ نے یہ بھی کہا کہ یہ تجربہ پاکستان کیلئے ہتھیاروں کے حصول میں بہت بڑا سنگ میل ہے۔ پاکستانی چیف ایراسٹاف ایرچیف مارشل مجاہد انور خاں نے سائنسداوں اور انجینئرس کی کوششوں کی ستائش کی۔