پاکستان : 20 عسکریت پسندوں کو سزائے موت

   

لاہور۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)انسداد دہشت گردی عدالت پاکستان نے 20 گینگسٹرس کو 6 ملازمین پولیس کو پاکستانی صوبہ پنجاب میں قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنا دی۔ ملتان عدالت نے رسوائے زمانہ 20 گینگسٹرس کو سزائے موت سنائی۔ لاہور سے 400 کیلومیٹر کے فاصلے پر راجن پور کچھ علاقہ میں قائم چھوٹو گینگ کے یہ افراد ارکان تھے۔