پاکستان 2022ء میں اپنا پہلا شہری خلاء میں بھیجے گا

   

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022ء میں پاکستان اپنا پہلا شہری خلاء میں بھیجے گا۔ فروری 2022ء سے خلاء میں بھیجے جانے کیلئے انتخابی عمل کا آغاز ہوگا جس کے تحت 50 شہریوں کی قطعی فہرست تیار کی جائے گی جس کے بعد پاکستان کی تاریخ کی یہ اعظم ترین خلا نوردی ہوگی۔