پاک۔انگلینڈ سیریز کی ٹی وی پر نشریات کا مسئلہ حل

   

اسلام آباد۔ پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب انعقاد پر اسٹارکھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاک۔ انگلینڈ کرکٹ سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کرلیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ملتان سلطانز کو نیا چمپئین بننے پر بہت مبارک، رضوان، بابر اعظم اور پاکستانی ہیروزکے ساتھ ان تمام غیر ملکی ہیروزکا بھی شکریہ جنہوں نے کرکٹ کا یہ شاندار میلہ سجایا۔انہوں نے کہا کہ اب اگلا میلہ سجنے کو ہے اور یہاں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم نے انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کرلیا ہے ۔یاد رہے کہ8 جون کو کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پی ٹی وی کی درخواست پر کابینہ نے ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے آئندہ ماہ شروع ہونے والی پاکستان۔ انگلینڈ کرکٹ سیریز ملک میں نہیں دکھا پائیں گے ۔