پاک ۔افغان سرحد کھول دی گئی

   

کابل: اسپین بولدک پر قبضے کے بعد طالبان نے جمعہ کو سرحد بند کردی تھی لیکن مذاکرات کے بعد سرحد کھول دی گئی ہے ۔گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔طالبان کے بڑھتے اثر کے سبب سرحد بند کی گئی تھی۔