پبلک گارڈن میں آرکیالوجیکل میوزیم کے تحفظ پر زور

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ہیری ٹیج جہدکاروں نے پبلک گارڈن میں واقع آرکیالوجیکل میوزیم کے تحفظ پر زور دیا ہے ۔ جس پر جی ایچ ایم سی کی جانب سے توجہ نہ دینے کی وجہ سرویس روڈس پر ناجائز قبضے ہورہے ہیں اور اس مقام پر کچرا جلانے سے اس میوزیم کی عمارت کے کلر کو نقصان ہورہا ہے ۔ ہیرٹیج جہدکاروں اور مارننگ واکرس نے بتایا کہ یہاں سے جی ایچ ایم سی کی جانب سے پابندی سے کچرا اٹھایا نہیں جاتا ہے جس کی وجہ میوزیم اسٹاف کچرے کو جلاتے ہیں جس سے میوزیم کی عمارت کو نقصان ہورہا ہے اور اس کی وجہ صبح چہل قدمی کرنے والوں کے لیے مسئلہ ہورہا ہے اور گارڈن کی گرینری متاثر ہورہی ہے ۔ ایک سماجی جہدکار نے کہا کہ واکرس نے پبلک گارڈن میں کچرا جلانے کے مسئلہ پر جی ایچ ایم سی کو توجہ دلایا لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ ہر دن تقریبا 3 ہزار واکرس پبلک گارڈن جاتے ہیں ان میں کئی لوگوں نے ہوائی آلودگی کی شکایت کی لیکن اس پر متعلقہ عہدیداروں نے کوئی توجہ نہیں دی ۔۔