پتانجلی کورونا ڈرگس کے اشتہارات پر پابندی

   

نئی دہلی : حکومت نے کہا ہیکہ اس نے کوویڈ۔19 کے علاج کیلئے پتانجلی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ آیوروید ادویات کے تعلق سے خبروں کا نوٹ لیا ہے۔ حکومت نے چہارشنبہ کو بتایا کہ ان ادویات کے سائنسی جائزہ کی تفصیلات اور ان کے تعلق سے دعویٰ کے حقائق معلوم نہیں ہے۔ حکومت نے پتانجلی سے ڈرگس کے تعلق سے تفصیلات طلب کئے ہیں اور اس سے کہا کہ اس مسئلہ کی باقاعدہ جانچ تک اشتہار بازی نہ کرے ۔