پدمنی کولہا پورے کے بیٹے پریانک شرما کا فلموں میں داخلہ

   

بالی ووڈ ایکٹر اکشے کھنہ ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم ’’سب کشل منگل‘‘ کو لیکر سرخیوں میں ہے۔ فلم اگلے سال کی شروعات میں ریلیز ہوگی۔ فلم میں اکشے کے علاوہ پریانک شرما اور روی کشن بھی ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کاسٹ نے فلم کے بارے میں باتیں کیں، اکشے کھنہ نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک رومانٹک کامیڈی ہے اور فیملی انٹرٹینر فلم ہے۔ اس کی کہانی تین کرداروں پر ہے۔ بتادیں کہ فلم میں کام کرنے کے ساتھ اکشے کھنہ اس میں پریزنٹر کے طور پر بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کے انتخاب کو لیکر پوچھے گئے سوال پر اکشے نے کہا کہ کبھی کبھی آپ کو صحیح اسکرپٹ کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اور ایسا ہمیشہ بھی نہیں ہوتا ہے کہ آپ کو بیک ٹو بیک فلم ملتی ہی رہے گی۔ اس فلم کے ساتھ پدمنی کولہا پورے کے بیٹے پریانک شرما اپنا بالی ووڈ ڈبیو کررہے ہیں۔ فلم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک آل راونڈر فلم ہے۔ اس میں ہر طرح کی چیز ہے۔ پریانک نے بھی اسے خاندان کے ساتھ دیکھنے والی فلم بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم کافی صاف اور اچھی ہے۔ یہ فلم آپ کو ایک الگ ہی دنیا میں لے جاتی ہے۔ فلم کی بات کریں تو اس کا ڈئرکشن کرن وشواناتھ کشیب نے کیا ہے اور پروڈکشن پر اچی نتن منموہن نے کیا ہے۔