پدم بھوشن قبول کرنے سے بدھادیب کا انکار

   

نئی دہلی : سابق چیف منسٹر مغربی بنگال بدھادیب بھٹاچارجی نے آج کہاکہ اُنھیں علم نہیں کہ پدم بھوشن کے لئے اُن کو نامزد کیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوا بھی ہے تو وہ اِس مرکزی حکومت کے نامزد کردہ پدم بھوشن کو مسترد کرتے ہیں۔ مرکز کی طرف سے معتمد داخلہ نے بتایا جاتا ہے کہ آج صبح ہی 77 سالہ بدھادیب کی اہلیہ سے بات کی اور اُنھوں نے مرکزی حکومت سے اظہار تشکر کیا تھا۔