کولکاتہ : جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی ہدایت کے بعد ہیئر اسٹریٹ تھانے کے او سی نے جعلی ڈائریکٹر کی تقرری اور پی ایف کرپشن کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے ۔ایف آئی آر درج میں کرنے میں تاخیر کی وجہ سے جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے او سی کو فوری نصف گھنٹے میں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ تھانے میں ۔ تاہم عدالت کی ہدایت کی بعد اوسی نے ایف آئی درج کی اور عدالت میں پیش بھی ہوئے ۔کئی ریٹائرڈ ملازمین نے ڈیلٹا لمیٹڈ اور اولیسا ریئلٹی پرائیویٹ لمیٹڈ نامی دو کمپنیوں کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے ۔ ملازمین نے شکایت کی ہے کہ کمپنی انہیں ان کا واجب الادا پراویڈنٹ فنڈ نہیں دے رہی ہے ۔ وکیل سبیاساچی چٹرجی ان کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس گنگوپادھیائے نے اس معاملے میں دونوں کمپنیوں کے پانچ ڈائریکٹروں کو طلب کیا۔ انہوں نے سیریس فراڈ انویسٹی گیشن آفس (SFIO) کو پانچ لوگوں سے پوچھ گچھ کرنے کی ہدایت دی۔ایس ایف آئی او کے وکیل سویک نندی نے جمعہ کو عدالت کو بتایا کہ ان کے اہلکار دوپہر 2 بجے ہیئر اسٹریٹ پولیس اسٹیشن گئے تھے ۔ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایات کی کاپیاں اور اعلیٰ حکام کی اجازت پر غور کیا جائے گا۔ اس کے بعد جسٹس گنگوپادھیائے نے اس تھانے کے او سی کو طلب کیا۔