چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کے اطراف ترقی کا منصوبہ، مختلف محکموں سے بات چیت
حیدرآباد۔یکم۔مئی۔(سیاست نیوز) پرانے شہر میںشروع کئے گئے تعمیری و ترقیاتی کاموں کو ماہ رمضان المبارک کے فوری بعد شروع کرنے کے سلسلہ میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں نے مشاورتی اجلاسوں کا آغاز کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے چارمینار پیدل راہرو پراجکٹکے اطراف جو ترقیاتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کاافتتاح کردیا گیا ہے اوررمضان المبارک کیبعد کاموں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ان کاموں کو رمضان کے پیش نظر عارضی طور پر روک دیا گیا تھا اور اب جبکہ ماہ رمضان المبارک کے اختتام کے دن قریب ہیں تو جی ایچ ایم سی کی جانب سیمحبوب چوک مارکٹ ‘ سردار محل کے علاوہ دیگر کاموں کے آغاز کے ساتھ ساتھ منڈی میر عالم کی تزئین نو کے کاموں کو بھی شروع کردیا جائے گا۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے عہدیداروں سے اس سلسلہ میں مشاورت مکمل کرتے ہوئے کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی منصوبہ بندی اور معینہ وقت میں کاموں کو سرانجام دینے کی حکمت عملی تیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزارت بلدی نظم و نسق کے اعلی عہدیداروںنے پرانے شہر میں ترقیاتی کاموں کے سبب متاثر ہونے والی جائیدادوںکے مالکین کو نوٹسوں کی اجرائی کے بعد ان جائیداد مالکین سے مذاکرات کے ذریعہ حصول جائیداد کے احکام دیئے گئے ہیں۔ چارمینار سے شاہ علی بنڈہ سڑک پر موجود کچھ مقامات پر سڑ ک کی توسیع کے عمل کو مکمل کرنے کے سلسلہ میں عہدیدارو ںنے زونل کمشنر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن مقامات پر سڑک کی توسیع کا عمل مکمل نہیں کیا گیا ہے ان جائیدادوں کے حصول کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات سے محکمہ کو واقف کروایا جائے تاکہ ان جائیدادوں کے حصول کو ممکن بنانے کے اقدامات کئے جاسکیں۔م