پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ جلد بازی میں اٹھایا جانے والا قدم : الطاف ٹھاکر

   

سری نگر : بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو جلد بازی میں اٹھایا جانے والا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اقتصادی طور اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس پر نظر ثانی کی جانی چاہئے اور اس ضمن میں بی جے پی کی ایک وفد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی ہونے والی ہے ۔موصوف ترجمان نے جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے بارے میں کہا کہ یہ قدم جلد بازی میں اٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر کے لوگ اقتصادی طور اتنے مضبوط نہیں ہیں کہ ان پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جائے ۔