حیدرآباد۔7۔جنوری(سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی 8 جنوری کو پرجاپالانا پروگرام کے دوران وصول کی گئی درخواستوں کے موقف سے آگہی کے لئے تیار کی گئی سرکاری ویب سائٹ کا افتتاح انجام دیں گے۔حکومت تلنگانہ نے ان درخواستوں کا مشاہدہ کرنے کیلئے پرجاپالانا کے نام سے prajapalana.telangana.gov.in ویب سائٹ تیار کی ہے اور اس ویب سائٹ کا چیف منسٹر افتتاح انجام دیں گے۔ بتایاجاتا ہے کہ چیف منسٹر ویب سائٹ کے افتتاح کے بعد پرجاپالانا درخواستوں کے متعلق جائزہ اجلاس بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔3