پرجا پالنا پروگرام پر موثر عمل آوری کے اقدامات

   

آئی اے ایس عہدیداروں کو بطور نوڈل آفیسر مقرر کرنے حکومت تلنگانہ کے احکامات
حیدرآباد۔27۔ڈسمبر(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے پرجا پالنا پروگرام کی نگرانی اور اس پر مؤثر عمل آوری کے لئے آئی اے ایس عہدیداروں کو بطور نوڈل آفیسر مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ حکومت کے محکمہ پنچایت راج کی جانب سے جاری کردہ جی او ایم ایس نمبر 1687 میں 10 اضلاع کے لئے 10آئی اے ایس عہدیدارو ںکو نگران بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری مسز سانتھی کماری کی دستخط سے جاری کئے گئے جی او کے مطابق حیدرآباد میں پرجاپالنا کی عمل آوری کے لئے مسز کے نرملا آئی اے ایس کو ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ کریم نگر کے لئے اے ۔ دیوسینا آئی اے ایس کو نوڈل آفیسر بنایا گیا ہے۔ٹی کے سری دیوی آئی اے ایس کو ضلع محبوب نگر ‘ ایم رگھو نندن راؤ آئی اے ایس کو ضلع کھمم‘ ضلع رنگاریڈی کے لئے ای سری دھر آئی اے ایس‘ وی کرونا ضلع ورنگل ‘ ایس سنگیتا ضلع میدک‘ ایم پرشانتی ضلع عادل آباد‘ آر وی کرنن آئی اے ایس ضلع نلگنڈہ کے علاوہ کرسٹینازیڈ چونگتھو آئی اے ایس کو ضلع نظام آباد کا نوڈل آفیسر بنایا گیا ہے تاکہ یہ عہدیدار 28 ڈسمبر 2023 تا 6جنوری 2024 وصول کی جانے والی ابھئے ہستم پرجا پالنا درخواستوں کی وصولی اور استفادہ کنندگان کے انتخاب کے عمل کی نگرانی کریں اور عوام کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔3