پرندے دوست خاتون ’ بھاویہ ‘

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : آسمان پر اُڑتے پرندوں کو دیکھ کر ہر کسی کا دل خوش ہوتا ہے اور ہر کوئی یہی سوچتا کہ کاش وہ اگر ہمارے ساتھ ہوتے اور ہمارے ساتھ کھیلتے ! کھمم شہر کے دھنسالا پورم کے قریب رہنے والی بی بھاویہ اس طرح کے احساس سے لطف اندوز ہورہی ہیں ۔ یہ ایک سرکاری ملازم ہے اور اس کے دوست پرندے ہیں جو بلائے جانے پر آجاتے ہیں اور ان کی مدھر آوازوں سے کتے چوکنا ہوجاتے ہیں ۔ بھاویہ جب شام کو گھر آتی ہے تو پرندے اسے اماں کہہ کر پکارتے ہیں اور اس کے ہاتھ پر آکر بیٹھ جاتے ہیں ۔ تقریبا ایک لاکھ روپئے کی لاگت سے ایک افریقی گرے طوطا دیڑھ سال قبل کیرالا سے لایا گیا تھا ۔ یہ انسان کی طرح چھوٹے چھوٹے الفاظ بولتا ہے ۔ اور یہ نئے لوگوں کو دیکھنے پر غصہ میں آجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ گرین چک کونور اور سن کونور پرندوں کی بھی پرورش کرتی ہے ۔ لابراڈار ریئر بور اور گولڈن ریئریور کتے اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔ بھاویہ ان پرندوں کے کھانے پانی اور صحت کا خیال رکھتی ہے ۔۔ ش