حیدرآباد 22 فبروری ( سیاست نیوز ) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے آج مختلف اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائیٹیز میں پرنسپل و اسکول اسسٹنٹس ( ہندی )کی جائیدادوں پر تقررات سے متعلق امتحان کے نتائج جاری کردئے ۔ یہ تقررات اسکول ایجوکیشن محکمہ میں کی جائیں گی ۔ مختلف عدالتی مقدمات کی وجہ سے یہ نتائج رکے ہوئے تھے ۔ ہائیکورٹ کی جانب سے رٹ درخواستوں کو مسترد کرنے کے بعد نتائج کی اجرائی عمل میں لائی گئی ہے ۔