پرنس ہیری والد اور بھائی سے صلح نہیں چاہتے

   

لندن : برطانوی پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگن کے بارے میں متنازعہ دستاویزی فلم نیٹ فلکس پر نشر ہونے کے ایک ماہ بعد برطانوی شاہی خاندان جوڑے کی خاندان سے علیحدگی اور 2020 میں کیلیفورنیا منتقل ہونے کے بارے میں معلومات کے ایک نئے دلچسپ سلسلے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ معلومات’سپیر‘ نامی ایک کتاب میں شایع کی گئی ہیں جو 10 جنوری کو طے شدہ تاریخ پر منظرعام پر لائی جا رہی ہے۔کتاب کی ریلیز کے موقع پر شہزادے نے برطانوی چینل آئی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے والد اور بھائی سے بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا کہ اس کے والد اور بھائی ناراض ہیں اور وہ صلح نہیں کرنا چاہتے۔ڈیوک آف سسیکس نے پیر کو آئی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک مختصر ٹریلر میں کہا کہ ’’انہوں (والد اور بھائی) نے مفاہمت کی کوئی خواہش ظاہر نہیں کی ہے‘‘۔انہوں نے پروموشنل کلپ میں کہا کہ میں اپنے والد کے ساتھ دوبارہ رابطہ کرنا چاہوں گا۔ اپنے بھائی کے ساتھ بھی۔”38 سالہ ہیری نے کہا کہ ’’میں ایک خاندان کا حصہ بننا چاہتا ہوں، کسی ادارے کا نہیں۔