پروفیسر ایس اے شکوردائرۃ المعارف اور سی ای ڈی ایم کے انچارج ڈائرکٹر مقرر

   

حیدرآباد 29 فروری(سیاست نیوز) پروفیسر ایس اے شکور ریٹائرڈ صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کو دائرۃ المعارف عثمانیہ انچارج ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کے ایک اور ادارہ سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف میناریٹیز (CEDM) کے انچارج ڈائرکٹر کی ذمہ داری بھی پروفیسر ایس اے شکور کو دی گئی۔ وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی نے دونوں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے پروفیسر شکور کو ذمہ داری دی ہے ۔ حالیہ عرصہ میں دونوں اداروں کے ڈائرکٹرس کی عدم موجودگی کے نتیجہ میں کارکردگی متاثر ہوئی تھی۔ حکومت سے اس سلسلہ میں وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی کی توجہ مبذول کرائی گئی جس پر انہوں نے پروفیسر ایس اے شکور کو سابقہ تجربہ کی بنیاد پر دونوں اداروں کا نگرانکار ڈائرکٹر مقرر کیا ہے ۔ ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے عہدہ پر دو سال اور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف کے عہدہ پر ایک سال کیلئے تقرر کیا گیا۔ سی ای ڈی ایم کے ذریعہ اقلیتی طلبہ کو مختلف مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ 1