پروفیسر بیگ احساس کا انتقال

   

حیدرآباد۔ 8ستمبر (یواین آئی) ممتاز افسانہ نگار، نقاد اور استاد پروفیسر بیگ احساس کا 73سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء عائشہ مسجد، پیرا ماؤنٹ ہلز، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں شہر کے ادیب، شعراء اور شاگرداوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ پروفیسر بیگ احساس کا اصل نام محمد بیگ تھا۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے 1975 میں بی اے اور 1979میں ایم اے کیا اور1985 میں یونیورسٹی آف حیدرآباد سے پی ایچ ڈی کی۔1984 میں بحیثیت لکچرر اردو عثمانیہ یونیورسٹی سے وابستہ ہوئے۔2000 میں پروفیسر کے عہدہ پر ترقی ملی۔2000 سے 2006 تک صدر شعبہ رہے ۔انہوں نے 2007سے 2013 تک سنٹر ل یونیورسٹی حیدرآباد میں پروفیسر اور صدر شعبہ اردو رہے۔ انھیں ہند و پاک مایہ ناز افسانہ نگاروں میں اہم مقام حاصل تھا۔ مخدوم محی الدین اورجیلانی بانوکے بعد پروفیسر بیگ احساس حیدرآباد سے ساہتیہ ایوارڈ پانے والے تیسرے ادیب تھے ۔
ان کی دیگر تصانیف میں شور جہاں، کرشن چند ر فن و شخصیت اور شا ذ تمکنت پر مونو گراف شامل ہیں۔ وہ حیدر آباد لٹریری فورم کے معتمد عمومی اور صدر رہے ۔ وہ بازگشت آن لائن ادبی فورم کے سر پرست تھے ۔ادارہ ادبیات اردو کے رکن عملہ اور ترجمانماہ نامہ [؟]سب رس[؟]کے تا حال ایڈیٹررہے ۔ وہ ساہتیہ اکادمی کی مشاورتی کمیٹی براے اردو کے رکن رہے ۔ 2005سے 2012 تک بھارتیہ گیان پیٹھ ایوارڈ کمیٹی کے رکن کے طورپر انہوں نے ذمہ داری سنبھالی۔ اس کے علاوہ مختلف جامعات کی کمیٹیوں اور انجموں کے رکن بھی رہے ۔ تلنگانہ اردو اکادمی کی جانب سے انھیں مخدوم ایوارڈ براے کارنامہ حیات دیا گیا۔ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور برطانیہ کا دورہ بھی کیاتھا۔ ہندوستانی بزم اردو ریاض، سعودی عرب نے پروفیسر بیگ احساس کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے ڈیجیٹل سوونیر جاری کیا۔ پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لیے ہندوستان کی متعدد جامعات میں پروفیسر بیگ احسا س کی شخصیت اور فن پر کئی تحقیقی مقالے لکھے گئے ۔ ادبی رسالوں نے خصوصی نمبر اور گوشے شائع کئے ۔ ان کے افسانے ہندستان کی کئی جامعات میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے نصاب میں شامل ہیں۔صحافت سے بھی ان کا گہرا رشتہ تھا۔ان کی صحافتی زندگی کا آغاز فلمی ستارے سے ہوا تھا۔ انھوں نے حیدرآباد کے روزناموں میں کالم نگاری بھی کی۔پروفیسر بیگ احساس کی موت پر اردو ادب کی سرکردہ شخصیات نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔ جن میں جناب سلام بن رزاق، جناب شفیع مشہدی، جناب سید محمد اشرف، پروفیسر غضنفر، پروفیسر طارق چھتاری، پروفیسر علی احمد فاطمی، پروفیسر نسیم الدین فریس، پروفیسر فاروق بخشی،پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی، جناب فیاض احمد فیضی، جناب سردار علی، محترمہ قمر جمالی، پروفیسر خواجہ اکرام، پروفیسر اشتیاق احمد،جناب میر ایوب علی خاں، پروفیسر پی فضل الرحمٰن، جناب غوث ارسلان، محترمہ ممتاز پیر بھائی،پروفیسر غیاث ا لرحمٰن سید، جناب ملکیت سنگھ مچھانا،پروفیسراحمد محفوظ، پروفیسر کوثر مظہری،پروفیسر معین الدین جینابڑے ، جناب انور مرزا،جناب سراج عظیم، ڈاکٹر قمر سلیم، ڈاکٹر محمود کاظمی،محترمہ نگار عظیم،جناب قیوم اثر، ڈاکٹر آمنہ تحسین،ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی، ڈاکٹر مشرف علی، ڈاکٹر شمیم احمد، ڈاکٹر سید نجی اللہ، ڈاکٹر ابو شہیم خاں، ڈاکٹر احمد خاں، ڈاکٹر بی بی رضا، ڈاکٹر اسلم پرویز، ڈاکٹر جنید ذاکر، ڈاکٹر فہیم الدین احمد، ڈاکٹر خواجہ ضیا ء الدین، ڈاکٹر ناصر انصار، ڈاکٹر ریحان کوثر، ڈاکٹر نورالامین،ڈاکٹر ریاض توحیدی،ڈاکٹر فریدہ بیگم، جناب مختار خاں، جناب معین الدین عثمانی، جناب طاہر انجم صدیقی، جناب نثار انجم، ڈاکٹر جاوید رحمانی،ڈاکٹر احمد طارق،جناب وسیم عقیل شاہ، جناب ظہیر انصاری، جناب اسمٰعیل گوہر، جناب علیم اسمٰعیل،جناب تنویر احمد تماپوری، محترمہ رخسانہ نازنین، ڈاکٹر فیروز عالم کنوینر بازگشت آن لائن ادبی فورم،، ڈاکٹر گل رعنا، ڈاکٹر حمیرہ سعیدقابل ذکر ہیں۔