پروفیسر گیلانی کا انتقال

   

نئی دہلی ۔ 24 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر(عربی) سید عبدالرحمن گیلانی کا آج شام دہلی میں قلب پر شدید حملہ کے باعث انتقال ہوا۔ ان کی فیملی نے اس کی توثیق کی ہے انہیں 2001 کے پارلیمنٹ حملہ کیس میں محروس کیا گیا تھالیکن بعد میں عدالت نے انہیں بری کردیا تھا۔