پروپرائٹر ایف ڈی خان اینڈ سنس محمد اشرف خان کا انتقال

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد اشرف خان ( پروپرائٹر ایف ڈی خان اینڈ سنس ) فرزند جناب محمد عبدالحمید خان کا بعمر 84 سال ، 20 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد باقی بنجارہ ہلز میں بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزند محمد اعظم خان ، اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848047569 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ ریاض احمد ریٹائرڈ فارماسسٹ (Crium) ولد جناب خواجہ عبدالواحد کا بعمر 65 سال آج انتقال ہوگیا۔ نمازِ جنازہ مسجد شمع رُخ، مستعدپورہ میں بعد نماز فجر ادا کی گئی اور تدفین بعد متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ، چار دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 8985971405 پر ربط کریں ۔