پروہت کا لالجی ٹنڈن کے انتقال پر اظہار رنج

   

چینائی: ٹاملناڈوکے گورنر بنواری لال پروہت نے منگل کومدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پر گہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے انہیں عظیم سیاستداں، موثر منتظم اوربڑا انسان قرار دیا۔گورنر ہاؤس سے جاری ریلیز میں کہاگیا ہے کہ مسٹرپروہت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ‘‘مسٹر ٹنڈن کے انتقال سے مجھے گہرا صدمہ اور دکھ پہنچا ہے ۔’’ انہوں نے کہاکہ مسٹرٹنڈن نے اپنی پوری زندگی ملک کے لئے بالخصوص اترپردیش کے لوگوں کے لئے وقف کردیا۔ ان کاانتقال ملک کے لوگوں کے لئے غیر معمولی نقصان ہے ۔مسٹر پروہت نے کہا کہ میں غم زدہ اہلخانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کرتا ہوں اور ایشور سے دعاکرتا ہوں کہ ان کی روح کو شانتی نصیب ہو۔