پرکاش گوڑ کی کابینہ میں شمولیت متوقع

   

شمس آباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) راجندرا نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ جو مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جو دو مرتبہ تلگودیشم سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل ہوئے تھے اور تیسری مرتبہ ٹی آر ایس سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ رنگاریڈی سے گذشتہ میں پی مہندر ریڈی کو وزیر ٹرانسپورٹ بنایا گیا تھا لیکن ڈسمبر 2018ء میں ہوئے انتخابات میں ان کی ہار نے راجندرا نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کیلئے کابینہ کے راستہ کھول دیئے ہیں۔ 19 فبروری کو کابینہ کی توسیع کی اطلاع سے ہی تمام ارکان اسمبلی کابینہ میں شمولیت کیلئے دوڑ میں شامل ہورہے ہیں۔ ضلع رنگاریڈی یا پھر گریٹر حیدرآباد سے جو راجندرا نگر دونوں میں شامل ہیں ایسے میں روشن امکان ہیکہ پرکاش گوڑ کو کابینہ میں جگہ حاصل ہوسکتی ہے۔ پرکاش گوڑ نے 2016ء سے سخت محنت کرتے ہوئے پورے اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کام انجام دینے کے علاوہ حلقہ کو گلابی حلقہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور وہ ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے آگے آتے رہے۔