پرکشا پر چرچہ ، اپنے بچوں کو پورا نہ ہونے والے خواب پورا کرنے پر زور مت ڈالیں ۔ وزیراعظم نریندرمودی کاوالدین کو مشورہ 

,

   

نئی دہلی : ایس ایس سی امتحانات کو اب صرف دو ماہ رہ گئے ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے طلبہ کے والدین اور سرپرستوں سے ’’پرکشا پہ چرچہ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو خواب پورا نہیں ہو سکتے ہیں انہیں پورا کرنے کیلئے اپنے بچوں پر زور نہ ڈالیں ۔ یہ اجلاس نئی دہلی کے ٹلکاٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد کیاگیا ۔ اس اجلاس میں اولیاء طلبہ کے علاوہ اساتذہ بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر نریندر مودی نے مزید کہا کہ میں والدین اور سرپرستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے بچوں پر زور نہ ڈالیں کہ وہ پورا نہ ہونے والے خواب کو پوراکرنے کیلئے اپنے بچوں پر زور نہ ڈالیں ۔ ہر بچہ اپنی طاقت اور صلاحیت کے حساب سے آگے بڑھتا ہے ۔ ہمیں یہ ضروری ہے کہ ہم ہر بچے کے اس مثبت پہلو کو سمجھیں۔نریندرمودی نے ایک عورت کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ٹیکنالوجی طلبہ کے نقصاندہ ہے ۔ یہ ایک اچھی چیز ہے طلبہ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ اپنے علم میں اضافہ کرسکتے ہیں ۔ وزیراعظم امتحانات کے نتیجہ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا صحیح استعمال ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ وقت ہماری ذاتی ملکیت ہے۔ ہمیں یہ طے کرنا چاہئے اس وقت میں ہمیں کیا کیا کام کرنا ہے۔ ہمیں ہر کام کیلئے وقت مقرر کرلینا چاہئے۔ اس طرح کرنے وقت پوری طرح آپ کے قابو میں رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔ لیکن ہمیں اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس موقع پر ایک عورت نے اپنے بچے کی شکایت کرتے ہوئے نریندر مودی سے کہا کہ ان کا بچہ ہمیشہ ’’پب جی ‘‘ گیم کھیلتا رہتا ہے پڑھائی پر دھیان نہیں دیتا ۔ اس پر مودی جی نے کہا کہ پب جی والا کیا ؟ ( کیا وہ پب جی گیم کھیلتا ہے ؟ ) واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں نویں و دسویں جماعت کے امتحانات کے خراب نتیجہ کے پیش نظر حکومت اس گیم پر پابندی عائد کردی ہے۔ گورنر جموں کشمیر ستیہ پال نائک نے اس گیم پر فوری پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی ۔ اس سے قبل بھی گجرات میں اس گیم پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ یہ گیم دسمبر ۲۰۱۷ء میں متعارف ہوئی ۔ اور بہت ہی کم وقت میں اس کے شائقین میں زبردست اضافہ ہوا ہے او رہندوستان میں اس گیم کو زبردست مقبولیت حاصل ہے۔

YouTube video