ونئے ریڈی اورروہن ریڈی نے قیادت کی
حیدرآباد2۔ جنوری (سیاست نیوز) جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کے ونئے ریڈی کی قیادت میں پرگتی بھون کے گھیراؤ کی کوشش پر پولیس نے قائدین کو حراست میں لے لیا۔ ونئے ریڈی کے علاوہ صدر خیریت آباد ضلع کانگریس روہن ریڈی اور دوسرے پرگتی بھون کے قریب پہنچ کر مخالف حکومت نعرے لگا رہے تھے۔ سرپنچوں سے حکومت کی ناانصافی کے خلاف کانگریس کو دھرنا چوک پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی ۔ پولیس کے رویہ پر ریونت ریڈی نے ریاست گیر احتجاج کی اپیل کی۔ کے ونئے ریڈی اور ڈاکٹر سی روہن ریڈی پارٹی کارکنوں کے ہمراہ اچانک پرگتی بھون کے قریب پہنچ گئے۔ پولیس نے انہیں بڑھنے سے روک دیا اور حراست میں لے لیا گیا۔ کانگریس قائدین نے دھرنے کی اجازت نہ دینے اور ریونت ریڈی کی گرفتاری کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت راج اداروں کو 15 ویں فینانس کمیشن کی سفارشات کے مطابق فنڈس جاری کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والے سرپنچوں کے افراد خاندان کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرپنچوں کی تائید میں کانگریس پارٹی احتجاج میں شدت پیدا کرے گی۔ر