پریاگ راج میں 8 اگسٹ کو چھاتروں کی گونج پروگرام

,

   

نیٹ پیپر لیک تنازعہ اور روزگار پر راہول گاندھی طلباء سے تبادلہ خیال کریں گے

وارانسی۔ 4 اگست (یواین آئی) اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے آج بتایا کہ پارٹی لیڈر راہول گاندھی 8 اگست کو پریاگ راج میں منعقد چھاتروں کی گونج’ پروگرام میں طالب علموں سے روزگار، پیپر لیک، طلبہ کی خودکشی اور تعلیمی نظام جیسے مسائل پر شرکت کریں گے اور طلباء سے خطاب کریں گے ۔ لہورابیر واقع اپنے کیمپ دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے رائے نے بتایا کہ کوٹا اور دہرا دون کے بعد یہ ’چھاتروں کی گونج‘ سیریز کا تیسرا پروگرام ہوگا۔ پریاگ راج کے پی کالج میدان میں یہ پروگرام شام پانچ بجے منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ پیپر لیک تنازعہ، روزگار، طلبہ کی خودکشیوں اور امتحانی نظام کو لے کر نوجوانوں میں پھیلی بے چینی کے درمیان راہول گاندھی براہِ راست طلبہ سے بات چیت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں طلبہ پر ہوئے مبینہ لاٹھی چارج کے معاملہ پر بھی بات چیت ہوگی۔ رائے نے کہا کہ پریاگ راج کو شمالی ہند کا اہم تعلیمی اور مسابقتی امتحانات (یو پی ایس سی، پی سی ایس، ایس ایس سی وغیرہ) کی تیاری کا بڑا مرکز مانا جاتا ہے ، جہاں بڑی تعداد میں طلبہ پڑھائی کرتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلبہ کے مسائل پر کانگریس سڑک سے لے کر پارلیمنٹ تک جدوجہد کر رہی ہے ۔مسٹر اجئے رائے نے دعوی کیا کہ اترپردیش کے مختلف اضلاع کے تعلق رکھنے والے دیڑھ لاکھ طلباء نے اس پروگرام میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کروایا ہے ۔ اس پروگرام سے قبل اجئے رائے اور کل ہند کانگریس کے اترپردیش امور کے انچارج راجندر پال گوتم پریاگ راج کا دورہ کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔