پریشان نہ ہوں ، حکومت مستحکم ہے : اشوک گہلوٹ

   

جئے پور۔راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ نے ایک بار پھر بی جے پی پرریاستی حکومت کوغیر مستحکم کرنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے تعاون اور دولت کی طاقت سے سازش جاری رکھے ہوئے ہے ، لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ان کی حکومت پورے پانچ سال تک مضبوطی سے چلے گی۔