پریمئیر لیگ کے کھلاڑی اور عملہ کورونا سے متاثر

   

لندن ۔انگلش پریمیئر لیگ کے کھلاڑی اورمعاون عملہ کورونا وائرس کاشکار ہوگئے۔پریمیئرلیگ کے تازہ ترین کووڈ19 معائنے کے نتائج میں 18 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ پریمیئرلیگ نے 21 سے 27 دسمبرکے دوران 1479 کھلاڑیں اورکلب عملہ کے ٹسٹ لئے تھے۔دوسری جانب مغربی لندن میں ریکارڈ کورونا وائرس مریضوں کی وجہ سے ٹوٹنہم اورفلہام کا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔یادرہے کہ اس قبل رونالڈو سمیت کئی اہم فٹبالر کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔