پرینکا گاندھی’پھوٹ ڈالو حکومت کرو‘ کی سیاست امن کونقصان پہنچارہی ہے۔ ضرورت ہے’محبت کی دوکان‘ کوفروغ دیں

,

   

پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”ذات پات‘ مذہب اورنفرت کی رکاوٹیں عوام کے درمیان میں ڈالنے والی طاقتیں درحقیقت آپ کے مسلئے کو دبانے کے لئے کام کررہی ہیں“۔


نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاکہ ملک کے مختلف حصوں میں امن کونقصان ”پھوٹ ڈالوحکومت کرو“ کی پالیسی کا نتیجہ ہے او رانہوں نے لوگوں پر زوردیاکہ وہ ذات پات‘ مذہب‘ اور نفرت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والی طاقتو ں کے خلاف متحدہوجائیں۔ محبت کی دوکان کو فروغ دیں“۔

ایسے وقت میں پرینکا کا یہ بیان سامنے آیا ہے جو نوح میں وشواہندو پریشد ک جلوس کو روکنے کی کوشش کے بعد جھڑپیں ہوئی اورپچھلے دودنوں میں یہ سارے گروگرام میں پھیل گئی ہیں۔ان جھڑپو ں میں دو ہوم گارڈس اورایک عالم دین کے بشمول چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ریلوے پروٹکشن فورس(آر پی ایف) جوان چیتن سنگھ(33)کا اپنے سینئر ساتھی ٹکا رام مینا اورتین مسافرین کے بشمول تین مسافرین کوٹرین میں سفر کررہے تھے ممبئی کے مضافات میں پلگھار ریلوے اسٹیشن کے قریب میں پیر کے روز اپنی اٹو میٹنگ بندوق سے گولی مار کر ہلاک کردینے کے واقعہ کے پس منظر میں پرینکا گاندھی کا یہ بیان سامنے آیاہے۔

بعدازاں ملزم چتن سنگھ کو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔ اپنے ایک ہندی میں تحریر ٹوئٹ کے ذریعہ پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”کچھ دن قبل ہریانہ کی کسان بہنوں کے ساتھ تمام مسائل جیسے مہنگائی‘ کھیتی باڑی‘‘ فوج میں چار سالہ ملازمت کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے“۔

مذکورہ کانگریس جنرل سکریٹری نے کہاکہ ”آج ہریانہ کے میوت میں‘ ایک چلتی ٹرین میں او رملک میں کئی مقاما ت پرامن وسکون خراب ہوگیاہے۔ یہ شرمناک اورقابل مذہب حالات ”پھوٹ ڈالو حکومت کرو“ کی سیاست کا نتیجہ ہے“۔

انہوں نے لوگوں سے کہاکہ ایسے سیاست ان کے مسائل بے روزگاری اور ترقی کے”سب سے بڑے دشمن“ ہیں۔پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”ذات پات‘ مذہب اورنفرت کی رکاوٹیں عوام کے درمیان میں ڈالنے والی طاقتیں درحقیقت آپ کے مسلئے کو دبانے کے لئے کام کررہی ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”ہمیں متحد ہوکر اس کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی اور ’محبت کی دوکان‘کو فروغ دینا ہوگا۔ترقی کا راستہ صرف امن وآہنگی سے ہوگا“۔

پرینکا گاندھی‘ اپنے راہول گاندھی اور والدہ سونیاگاندھی کے ساتھ ہریانہ کی 30کے قریب خاتون کسانوں کے ساتھ ناشتہ پر دیکھائی دیں‘جنھیں راہول گاندھی نے قومی درالحکومت میں مدعو کیاتھا۔